گوجرانوالہ:چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،دکاندار قتل

گوجرانوالہ:چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،دکاندار قتل

  



گوجرانوالہ ( بیورو رپورٹ )تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں چار افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ سے شٹرنگ دوکاندار کو قتل کردیا ۔ملزمان قتل کی واردات کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ محلہ تاج پورہ گرجاکھ کے رہائشی دوکاندار نے مکان کی تعمیر کے لئے دیا گیا شٹرنگ سامان کی اجرت کا مطالبہ کیا تو توتکرار پر جھگڑا ہوگیا دوکاندار چلا گیا پیچھے ہی ملزمان عابد بٹ،جاوید بٹ ،سندری بٹ وغیرہ بھی گھر میں داخل ہوگئے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکی زد میں آکر شہزاد زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے موقع پر جاں بحق دم توڑ گیا مقتول ایک بچے کا باپ تھا گرجاکھ پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی تاہم کسی بھی ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...