صدر ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دروان28افراد زیرحراست

صدر ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دروان28افراد زیرحراست
صدر ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دروان28افراد زیرحراست

  



لا ہور (کرا ئم سیل )سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرصدر ڈویژن میں سرچ آپریشن کیا گیا۔جس کی قیادت ایس پی صدر ڈویژن زاہد نواز مروت نے کی ۔صدر ڈویژن میں سرچ آپریشن کے دروان28افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے2کلا شنکوف، 3 عدد 222بور رائفلز،2عدد 223بور رائفلز،37 عددپسٹلز، 1 8mm،6 پمپ ایکشن ،1عدد ریوالوراور 1073 گولیاں برآمد کی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...