شہباز شریف کی شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت

شہباز شریف کی شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید ...

  



لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے شکارپور کے علاقے لکھی در میں امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم جانوں سے کھیلنے والے مسلمان تو کیا انسان بھی کہلانے کے حقدار نہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر قوم کا عزم متزلزل نہیں کر سکتیں۔انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہو چکی ہے اورپاک دھرتی سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...