قائد ملت جعفریہ ساجد علی نقوی کی شکار پور امام بارگاہ دھماکے کی مذمت

قائد ملت جعفریہ ساجد علی نقوی کی شکار پور امام بارگاہ دھماکے کی مذمت

  



لاہور ( وقائع نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کاشکار پور لکھی در میں مسجد و امام بارگاہ کربلا میں نماز جمعہ میں نمازیوں کی شہاد ت وجانی نقصان پر دلی افسوس کا اظہاراور واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ، دہشت گردی معمولی وقفے کے بعد آئے روز بڑھ رہی ہے اور دہشت گردسرعام دندناتے پھر رہے ہیں اس گھمبیر صورتحال میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں لہذا ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرکے دہشت گردوں‘ ان کے ٹھکانوں اور ان کے سرپرستوں و سہولت کاروں کو گرفت میں لے کر حقائق منظر عام پر لائے جائیں ۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی سانحہ شکار پور لکھی در واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سانحہ شکار پورلکھی در مسجد و امام بارگاہ کربلا کے واقعہ پر 3روزہ سوگ کے اعلان کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا ، علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک معصوم جانوں کا ضیاع ہوتارہے گا، عوام اس وقت شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں عوام کوتحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...