مو لا نا فضل الرحمن کی شکار پور امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

مو لا نا فضل الرحمن کی شکار پور امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مو لا نا فضل الرحمن نے شکار پور کی امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملک میں امن کے لئے ہونے والی کاوشوں کے خلاف گہری سازش معلوم ہو تاہے۔ مر کزی میڈیا سیل کے مطابق مو لا نا فضل الرحمن نے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں سے گہر دکھ اظہار کیا ہے انہوں نے یہ واقعہ اتحاد امت کو پارہ پارہ کر نے کی سازش ہے انہوں نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔جمعیت علماء اسلام کے مر کز ی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری اور دیگر را ہنماؤں مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا حا فظ حسین احمد نے بھی شکار پور میں امام بارگاہ کے اندر ہو نے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے اس واقعہ کو کھلی دہشت گر دی قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ واقعہ امت کے اتحاد کے خلاف ایک بڑی سازش ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -