علامہ امین شہیدی کی منظور وٹو سے ملاقات ،شکارپور دھماکہ کی شدید مذمت

علامہ امین شہیدی کی منظور وٹو سے ملاقات ،شکارپور دھماکہ کی شدید مذمت

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)علامہ امین شہیدی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین نے پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو سے پارٹی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی جسمیں انہوں نے شکارپور میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔جسمیں خبروں کے مطابق 40 سے زیادہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ دہشتگردی کے حملے قوم کے حوصلے پست کرنے کی بجائے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شروع دن سے ہی ان دہشتگردوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے شکست دینے کے حق میں رہی ہے کیونکہ انکا مائنڈ سیٹ شائستگی اور دلیل سے عاری ہے اور بربریت کا دلدادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کی بری طرح شکار ہوئی ہے کیونکہ بینظیر بھٹو اور سینکڑوں کارکن اسکے ہاتھوں شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے تمام مظاہر کے خلاف ہے۔ انہوں نے شیعہ کمیونٹی کے خلاف انتہاء پسندوں کی دہشتگردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ تو اسلام اور پاکستان کے لیے کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ اس موقع پر ندیم افضل چن، پولیٹیکل ایڈوائزر ٹو کو چےئرمین، سہیل ملک،سینےئر نائب صدر پنجاب، رانا گل ناصر، منظور مانیکا اور مولانا یوسف اعوان بھی اجلاس میں موجود تھے

مزید : صفحہ آخر


loading...