چوہدری سرور کو کوئی گلے شکوے اور اختلافات تھے تو پارٹی میں لاتے ، شیخ آفتاب

چوہدری سرور کو کوئی گلے شکوے اور اختلافات تھے تو پارٹی میں لاتے ، شیخ آفتاب

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو کوئی گلے شکوے اور اختلافات تھے تو پارٹی میں لاتے گھر کی باتیں گھر میں رہتیں بجائے عوام اور میڈیا کے سامنے آکر استعفیٰ دیتے‘ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر باہر جانے کی پابندی حکومت نے نہیں عدلیہ نے لگائی ہے‘ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں اقتدار میں مل بیٹھ کر معاملات کو حل کریں۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کراچی کی کشیدہ صورتحال کو سلجھانے کے لئے دونوں جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزرات اعلیٰ پیپلز پارٹی کے پاس ہے جبکہ گورنر شپ ایم کیو ایم کے پاس ہے لہذا انہیں چاہئے کہ کراچی میں قتل و غارت بند کروانی چاہئے اس طرح دشمنی بڑھتی جائے گی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملات حل کریں کراچی پاکستان کا اقتصادی حب اس کو پرامن بنانا ان کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال پہلے ہی خراب ہے بارڈر کی صورتحال بھی بہتر نہیں دہشت گردی سمیت مختلف بحران کا سامنا ہے لہذا ہمیں مل جل کر اپنے معاملات حل کرنے چاہئیں۔

شیخ آفتاب

مزید : صفحہ آخر


loading...