حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے لوگوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کر ر ہی ہے،احمد لدھیانوی

حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے لوگوں کو دہشتگرد بنا کر پیش کر ر ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے شکارپور میں مذہبی عبادت خانے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ میں حکومت سنجیدہ نہیں،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے پرامن لوگوں کو گرفتارکرکے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے،شکارپور دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیاع پر سخت افسوس ہے،ملک دشمن قوتیں شام ،عراق،لبنان اور بحرین کی طرح پاکستان میں بھی شیعہ سنی کے نام پر خانہ جنگی چاہتے ہیں،اہلسنت والجماعت مذہبی اختلافات میں گولی اور گالی کے استعمال کو حرام تصورکرتی ہے،ایک طرف اہلسنت والجماعت کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے دوسری جانب اہل تشیع کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے،اہلسنت رہنماوں کو گرفتار کرکے حکمران یا تو دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں یا پھر دہشت گردوں کے آگے بے بس ہوچکے ہیں،شیعہ سنی کے نام پر ہونے والے فسادات کے خاتمہ کے لیے ہم نے کئی بار حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس پر قانون سازی کی جائے ،آخروہ کون سی وجوہات ہیں جس پر حکومت آمادہ نہیں ہورہی ،پاکستان کو اس وقت مذہبی ،سیاسی ،لسانی دہشت گردی کا سامناہے

مزید : صفحہ آخر