سندھ ہائی کورٹ کا سزائے موت کے دو قیدیوں کو سکھر سے کراچی منتقل کرنیکا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا سزائے موت کے دو قیدیوں کو سکھر سے کراچی منتقل کرنیکا حکم

  



کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے قیدیوں کو احمد عظیم اور عطاء اللّٰہ کی سکھر سے کراچی منتقلی نہ کرنے کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن نے عدالت میں بیان دیا کہ سڑک کے راستے کراچی منتقلی کرنا ان حالات میں ممکن نہیں، حکومت سے ہیلی کاپٹر مانگا ہے، ایک دو روز میں ہیلی کاپٹر مل جائیں گے تو دونوں کو کراچی منتقل کر دیا جائے گا۔جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل بینچ نے درخواست نماٹتے ہوئے قیدیوں کو فوری کراچی لانے اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے کاحکم دے دیا۔ سولجر بازار کے علاقے میں ڈاکٹر علی رضا پیرانی کو قتل کے جرم میں دونوں کو تین فروری کو پھانسی کے احکامات جاری ہو چکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...