امام بارگاہ بم دھماکہ ،قائمقام گورنر رانا محمد اقبال کامعصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

امام بارگاہ بم دھماکہ ،قائمقام گورنر رانا محمد اقبال کامعصوم انسانی جانوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے شکار پور‘ لکھی درکے علاقے میں امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اس واقع میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کاروائی کے ذمہ دار عناصر کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال نے دُعا کی ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ میں شہادت پانے والو ں کو اللہ تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
رانا محمد اقبال

مزید :

صفحہ آخر -