سانحہ جوزف کالونی متا ثرین کوامداد نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی

سانحہ جوزف کالونی متا ثرین کوامداد نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت 13 فروری تک ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے سانحہ جوزف کالونی کے متا ثرین کوامداد نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہداہت کی ہے کہ متاثرین کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایاکہ سانحہ جوزف کالونی کے بعد متاثرین کووفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقم نہیں ملی اور سانحہ جوزف کالونی کے متاثرین کئی ماہ سے سرکاری اداروں کے دھکے کھا رہے ہیں، دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی متاثرین کی تصدیق کاعمل مکمل کرنے کے لئے مہلت دی جائے جس.پر عدالت نے سانحہ جوزف کالونی کے متا ثرین کوامداد نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہداہت کی ہے کہ متاثرین کی تصدیق کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

سانحہ جوزف کالونی

مزید : صفحہ آخر


loading...