بیٹے کی تحویل سے چھوٹے بہن بھائی کی بازیابی کیلئے دائر ماں کی درخواست مسترد

بیٹے کی تحویل سے چھوٹے بہن بھائی کی بازیابی کیلئے دائر ماں کی درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے بڑے بیٹے کی تحویل سے بچوں کی بازیابی کے لئے دائر ماں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قراردیا کہ یہ حبس بے جا کیس نہیں بنتا ۔نجمہ نامی خاتو ن نے درخواست دائر ی تھی کہ اس کے بیٹے وسیم عباس نے زبردستی اپنے دو چھوٹے بہن بھائیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے ۔درخواست میں ان بچوں کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی ۔عدالتی حکم پر وسیم عباس اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا اور فاضل جج کو بتایا کہ اس کی والدہ نجمہ بی بی نے والد کے انتقال کے بعد دوسری شادی کرلی تھی اور سوتیلے باپ کے ظلم کی وجہ سے اس نے اپنے بہن بھائیوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور وہ ان کی پرورش خود اچھے طریقے سے کررہاہے ۔وسیم کے بہن بھائیوں نے بھی اپنے بھائی کے ساتھ رہنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد عدالت نے نجمہ بی بی کی درخواست خارج کردی ،عدالتی سماعت کے بعدنجمہ بی بی روتی رہی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...