دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پبلک پراسیکیوٹرز کا کلیدی کردار رہا، رانا مقبول

دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں پبلک پراسیکیوٹرز کا کلیدی کردار رہا، ...

  



لاہور(نامہ نگار)ریسکیو15کی عمارت اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزائے موت کا حکم سنائے جانے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور سابق آئی جی رانا مقبول احمد نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے قابل پراسیکیوٹرز کا قلیدی کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان کو عدالت سے سزا دلوا کر پراسیکیوٹرز عوام کاانصاف کے نظام پر اعتماد بحال کر رے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن اس مشن کے ساتھ کام کر رہا ہے کہ کوئی گناہ گار قانون کے شکنجے سے بچنے نہ پائے اور تمام بے گناہ خود کو محفوظ تصور کریں

مزید : صفحہ آخر


loading...