دہشتگردکسی صورت عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے،محمو دالر شید

دہشتگردکسی صورت عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے،محمو دالر شید

  



لاہور( نمائندہ خصوصی )اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ حکو مت بجلی کی قیمتوں میں3روپے فی یونٹ اضافہ کر کے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ مار نے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ‘پنجاب میں چینی کی قیمت میں فی بوری100روپے اضافہ حکمرانوں کی غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیسی کا حصہ ہے ‘دہشت گردکسی بھی صورت اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے اورہم شکار پور اما م بارگاہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور ورثاء سے مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ اپنے دفتر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے پاکستان میں جتنی مہنگائی اور بے روز گاری ہوئی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی مگر اس کے باوجود لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کیلئے حکمرانوں کے وعدے صرف باتوں تک نظر آرہے ہیں عملی طور پر کچھ نہیں کیا جا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ شوگرز ملز مالکان کسانوں کے واجب الادا 60ارب روپے ہضم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر رہے مگر پنجاب کے حکمران خاموش تما شائی بنے ہوئے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...