نوشہرہ ورکاں، لیل ورکاں میں آسیبی مخلوق کا حملہ‘ پورا گاؤں خوفزدہ ہوگیا

نوشہرہ ورکاں، لیل ورکاں میں آسیبی مخلوق کا حملہ‘ پورا گاؤں خوفزدہ ہوگیا

  



نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں لیل ورکاں میں رات گئے آسیبی مخلوق کا حملہ‘ پورا گاؤں خوفزدہ ہوگیا‘ جگہ جگہ دروازے کھٹکھٹائے جانے کا تذکرہ۔ واقعات کے مطابق موضع لیل ورکاں میں گزشتہ رات تمام لوگ نیند کی آغوش میں تھے کہ اچانک تمام گھروں کے دروازے کھٹکھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا کچھ لوگوں نے گلیوں میں پہنچ کر دیکھا تو کوئی بھی انسان موجود دکھائی نہ دیا جبکہ بعض لوگوں نے نامعلوم افراد کی اس مبینہ حرکت کو روکنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی اور اکثر لوگ حالات کو جانچنے کے لئے کئی گھنٹے گاؤں میں گھومتے رہے تمام گھروں کے دروازے کھٹکھٹائے جانے کا وقت ایک ہی ثابت ہوا اور کچھ سیانے لوگوں کا خیال ہے کہ دروازے کھٹکھٹانے کی بجائے آسیبی مخلوق کے قافلے کا گزر گاؤں کے جن گلی بازاروں سے ہوا دروازے ان کے گزرنے کی دھمک سے خود بخود لرزتے رہے ہیں تاہم اجتماعی صورت میں دروازوں کے کھٹکھٹانے سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے اور اس صورتحال میں علماء کا کہنا ہے کہ تمام گھروں میں قرآن مقدس کی تلاوت کو معمول بنا کر آسیبی مخلوق کو انسانی زندگی اور بستیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے

مزید : صفحہ آخر


loading...