شہباز شریف کا نواب اکبر بگٹی کی بیوہ اور حافظ عبدالکریم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا نواب اکبر بگٹی کی بیوہ اور حافظ عبدالکریم کی اہلیہ کے انتقال پر ...

  



لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر خالد عزیز کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ شہباز شریف نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : صفحہ آخر