الطاف حسین کا دماغی توازن درست ہے نہ ان کو رشتوں کی تمیز ہے ، شاہی سید

الطاف حسین کا دماغی توازن درست ہے نہ ان کو رشتوں کی تمیز ہے ، شاہی سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کا دماغی توازن درست نہیں اور نہ ہی ان کو رشتوں کی تمیز ہے ، ان کی پارٹی کو چاہیے کہ وہ ان کا علاج کرائے ، کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے ۔ جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے ہیں حالانکہ آئی ایس آئی ہمارا قومی ادارہ ہے اور قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی حالانکہ الطاف حسین کے حوالے سے اجمل پہاڑی نے کہا تھا کہ الطاف حسین انڈیا کی را ایجنسی کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے ملک سے باہر بیٹھ کر اپنی قوم کو تباہ کیا حالانکہ اردو بولنے والے مہذب لوگ ہیں ۔ شاہی سید نے کہا کہ الطاف حسین حقیقت میں ایک ذہنی مریض ہیں اور پارٹی کو ان کا علاج کروانا چاہیے

مزید :

صفحہ آخر -