ایپکا پنجاب کے زیر اہتمام شاہراہ ایوان تجارت اور ایوان اوقاف پر ہڑتال

ایپکا پنجاب کے زیر اہتمام شاہراہ ایوان تجارت اور ایوان اوقاف پر ہڑتال

  



لاہور(خبر نگار خصوصی) حاجی محمد ارشاد چوہدری صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے کہا کہ ایپکا پنجاب کی احتجاجی مہم طے شدہ شیڈول کے مطابق گزشتہ روز پنجاب چلڈرن لائبریری کمپلیکس ،شاہراہ ایوان تجارت لاہور اور ایوان اوقاف نزد لاہورہائی کورٹ میں بوقت12بجے دوپہر احتجاجی مہم کے سلسلے میں مکمل ہڑتال کی گئی اور حکومت و فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ملازم دشمنی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب و دیگر قائدین ایپکا حاجی فضل داد گجر، مرکزی چئیرمین ایپکا (پاکستان)، یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور ڈویژن، مجاہد میر صدر ایپکا یونٹ پنجاب چلڈرن لائبریری کمپلیکس اور قاضی عبدالرزاق صدر ایپکا یونٹ محکمہ اوقاف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایپکا کے مطالبات جن میں (1)بجٹ 2013 ء میں دیگر صوبوں سے 5% فرق ، (2 )صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرز پر اپ گریڈیشن(3 )گریڈپانچ تا سولہ تک تمام سرکاری ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل ملازمین کوبلا امتیاز ٹائم سکیل پروموشن کا اجراء(4) سپرنٹنڈنٹ کی اپ گریڈیشن(5) سکیل ریوائز (6) پری میچور انکریمنٹ اَپ گریڈیشن 2007 ء (7) سلیکشن گریڈ اسٹنٹ BS-15 کی اپ گریڈیشن (8)سابقہ وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کردہ 20% بلا امتیاز تمام سرکاری ملازمین کو دیا جائے (9) مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ(10) اکاونٹنٹ کی اپ گریڈیشن(11) پبلک ہیلتھ انجینرنگ ، لوکل گورنمنٹ ، بہبود آبادی پنجاب اور تمام محکمہ جات میں کنٹریکٹ / ڈیلی ویجز/بورڈ آف مینجمنٹ ملازمین جو 3 سال سے زائد سروس کر چکے ہیں کو ریگولر کیا جائے(12) ٹیچر / پیرا میڈیکل پیکج دیگر ملازمین کو بھی دیا جائے ومحکمہ لیبر میں پروموشن و درجہ چہارم کے ٹائم سکیل پروموشن پر عملدرامد و دیگر مطالبات شامل ہیں کو فی الفور منظور کیا جائے وگرنہ ایپکا کے احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہوتا جا ئے گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ایپکا پنجاب کے اجلاس کے فیصلہ کے مطابق مورخہ 27 جنوری2015 ء کو اے جی آفس تا سول سیکرٹریٹ چوک تک جو احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی وہ موخر کی جاتی ہے اور اب یہ احتجاجی ریلی مورخہ 10 فروری 2015 کو نکالی جائے گی۔ تاہم فرانس کے میگزین میں شائع ہونے والے گستا خانہ خاکوں کے خلاف زیر قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری،صوبائی صدر ایپکا پنجاب و دیگر قائدین ایپکا حاجی فضل داد گجر مرکزی چیئرمین ایپکا پاکستان ، لالہ محمد اسلم مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان، محمد اکرم سلطان چیئرمین ایپکا پنجاب، محمد یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور ڈویژن،مزمل حسین جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن، رانا محمد اشرف صدر اے جی آفس پنجاب،غلام مصطفےٰ صدر محکمہ فوڈ احتجاج جاری مسلسل رہیگا جس میں لاہور کے محکمہ جات کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے اور گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ ہم حضورﷺ کی عزت اور شان کے معاملہ میں ایک متحد قوم ہیں اور مسلمان قوم گستاخان رسولﷺ کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ہمہ وقت تیا رہے ۔ جبکہ پنجاب بھر میں ایپکا کے پلیٹ فارم سے ضلعی سطح پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر