حکمران نااہل ،حکومت کی بیڈ گورننس تمام حدیں پار کر گئی ،شیخ رشید

حکمران نااہل ،حکومت کی بیڈ گورننس تمام حدیں پار کر گئی ،شیخ رشید

  



جدہ(محمداکرم اسد)سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پٹرول بحران کمیشن مافیا کا پیدا کردہ ہے اور آنے والے دنوں میں کمیشن پھر بحران پیدا کرے گا ۔ حکمران مکمل طور پر نااہل ہیں اور موجودہ حکومت کی بیڈ گورننس تمام حدیں پار کر گئی ہے۔ ان خیالا ت کا ا ظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز حکومت ایسا جوڈیشل کمیشن بنانا چاہتی ہے جو عمران خان کو نامنظور ہو تاکہ دھاندلی سامنے ہی نہ آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ کی ملک میں دھجیاں اڑا دی گئی ہیں ہر جگہ پر نا اہل لوگ تعینات کر رکھے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ نہ بجلی نہ پانی نہ گیس اور پٹرول کی نایابی الگ۔ انہوں نے نواب شاہ کے واقعہ پر افسوس و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے سکیورٹی انتظامات کو بہتر نہ بنایا تو آنے والے دنوں میں کوئی بڑا سانحہ بھی ہو سکتا ہے ۔انہوں نے عوامی مسلم لیگ کووزیر اعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں نہ بلانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حکومت ملک میں کتنا اتحاد چاہتی ہے ، دراصل وہ ڈنگ ٹپانا چاہتی ہے ۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری نے کہا کہ سابق صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کیلئے سعودی عرب آنے کی اجازت نہ دینا مذہبی اخلاقی رواداری کے خلاف ہے ، حکمرانوں نے بغض کا مظاہرہ کیا۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر


loading...