سراج الحق اور لیاقت بلوچ کی شکار پور امام بارگاہ دھماکے کی شدید مذمت
لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شکار پور امام بارگاہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔