وزیراعلیٰ پنجاب نے آمدنی اور اخراجات بڑھانے یا کم کرنے کیلئے 26رکنی ٹیم تشکیل دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے آمدنی اور اخراجات بڑھانے یا کم کرنے کیلئے 26رکنی ٹیم تشکیل ...

  



لاہور(محمد نواز سنگرا)وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنانس ڈویژن کی سفارشات پر آئندہ مالی سال میں آمدنی اور اخراجات بڑھانے یاکم کرنے کیلئے 26رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 15جنوری تک وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ کرے گی۔کمیٹی میں صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی،مختلف محکموں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ کمیٹی کا سربراہ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن جبکہ سپیشل سیکرٹری فنانس کو سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔وفاقی فنانس ڈویژن نے حکومت پاکستان کو سفارشات ارسال کی ہیں کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں اپنی آمدنی اوراخراجات میں کمی یا اضافے کے حوالے سے آگاہ کرے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے 26رکنی کمیٹی تشکیل کر دی ہے جس کا چئیرمین صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور سیکرٹری سپیشل سیکرٹری فنانس کو بنایا گیا ہے۔ان کے علاوہ 26رکنی کمیٹی میں وزیر قانون،وزیر زراعت،وزیر آبپاشی ،ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر اعجاز نبی،ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ غوث پاشہ،ایم پی اے شیخ علاؤ الدین،مخدوم ہاشم جوان بخش،ایم پی اے نادیہ عزیز،ایم پی اے زعیم حسین قادری،انجنئیر قمر الاسلام راجہ،ایم پی اے محمود قادر خان،ایم پی اے غزالی سلیم بٹ،رکن اسملبی عبدالرؤف مغل،ایم پی اے حاجی الیاس انصاری،سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،سیکرٹری آبپاشی،سیکرٹری ہاؤسنگ ،سیکرٹری زراعت،سپیشل سیکرٹری فنانس،چئیرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی،ڈاکٹر علی چیمہ،عدنان قادر آئی جی سی اور لمز کے پروفیسر سید تراب حسین شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ خزانہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ کمیٹی کو تمام ضروری معلومات فراہم کی جائیں۔مذکورہ کمیٹی آئندہ مالی سال 2015-16کیلئے ٹیکس اور نا ن ٹیکس دونوں آمدن ذرائع کو مد نظر رکھ کر حتمی تجاویز ارسال کرے گی۔

کمیٹی تشکیل

مزید : صفحہ آخر


loading...