کسٹم حکام نے فارورڈنگ ایجنسیوں کا جینا حرام کر دیا

کسٹم حکام نے فارورڈنگ ایجنسیوں کا جینا حرام کر دیا

  



لاہور ( اسد اقبال )سندھ سے پنجاب لائے جانے والے فارورڈنگ ایجنسیو ں کے سامان کی بے جا ضبطگی، غیر قانو نی چیکنگ اور مٹھی گرم نہ کر نے کی سخت سزا کے ہتھکنڈے استعمال کر کے محکمہ کسٹم والو ں نے گڈز رٹرانسپورٹرز پر عر صہ حیات تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور اختیارات سے تجاوز کر تے ہوئے دہشت گردی کے نام پر ماتحت عملہ کو ہراساں کر تے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز کا معاشی قتل کر رہے ہیں جس پر گڈز ٹرانسپورٹرز میں تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ رہی ہے ۔دوسر ی جانب کسٹم حکام اور ماتحت عملہ کی غنڈہ گردی کے خلاف سندھ ، بلو چستان ، سر حد اور پنجاب کی گڈز رٹرانسپورٹ تنظیمو ں نے ہنگامی اجلا س طلب کر تے ہوئے لاہور میں گڈز ٹرانسپورٹرز کنو نشن بلا نے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنو نشن میں ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ تنظیمیں باہمی مشاورت سے محکمہ کسٹم کے خلاف سراپا احتجا ج بنتے ہوئے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر نے کا اعلا ن کر یں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں محکمہ کسٹم کے کر پٹ اہلکاروں نے جانے والے کنٹینرز ،ٹرک اور لو ڈر گاڑیو ں کی کلیئرنس ہو نے کے باوجو د شاہراہوں پر ناکہ بندی کر کے جینا حرام کر رکھا ہے اور فی گاڑی ایک لاکھ روپے رشو ت کا تقاضا کیا جاتا ہے جس میں گاڑیو ں کے عملہ کو ہراساں کر نے کے لیے کنٹینرز میں مو جو د سامان کو ممنوعہ سامان کے نام پر مٹھی گرم کر نے کا کہا جاتا ہے اور رشوت نہ دینے پر لوڈر گاڑی کو بند کر دیا جاتا ہے جس سے نہ صر ف گڈز ٹرانسپورٹرز کو مشکلا ت جبکہ سامان کے مالک تاجروں کو بھی پر یشان کیا جاتا ہے ۔روزنامہ پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہوئے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے مر کزی جنرل سیکر ٹر ی طارق نبیل نے کہا کہ محکمہ کسٹم کے کر پٹ اہلکاروں کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے سندھ اور پنجاب کے گڈز ٹرانسپورٹرز کسٹم اہلکاروں کا ظلم و ستم کا نشانہ بنتے ہوئے ہراساں کر رہے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ ایف بی آر کے چیئر مین کو تحریر ی و زبانی گزارشات کر نے کے باو جود ہماری کوئی داد رسی نہیں ہو رہی جس سے گڈز ٹرانسپورٹروں میں تشو یش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔ طارق نبیل نے کہا کہ ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز محکمہ کسٹم کے خلاف متحد ہو گئے ہیں اور اس حوالہ سے جلد ہی لاہور میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹروں کا کنو نشن طلب کیا جارہا ہے جس میں محکمہ کسٹم کے خلاف تمام صو بو ں کے رہنماؤ ں کی باہمی مشاورت سے ملک گیر گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر نے کا اعلا ن کیا جائے گا ۔محکمہ کسٹم کے ایک اعلی افسر سے جب مو قف کے لیے بات کی گئی تو انھو ں نے کہا کہ محکمہ کسٹم کے اہلکار اپنے فرائض ایمانداری سے سر انجام دیتے ہوئے قانو ن کے مطابق کنٹینرز کی چیکنگ کر تے ہیں ۔انھو ں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹو ں میں 60فیصد سے زائد فروخت ہو نے والی اشیاء بغیر کسٹم کلیئر نس کے ہیں جس سے حکو متی ریو نیو کو نقصان ہو رہا ہے ، انھو ں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے محکمہ کے ڈی سی سے معاملات کے حل کے لیے ملنا چائیے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی چائیے کہ سامان کے مکمل کاغذات اپنے پاس رکھیں اور محکمہ کسٹم کے ساتھ تعاون کر یں کیو نکہ سمگلرز نے اشیاء کی سمگل کر نے کے لیے مختلف طریقے استعمال کر رکھے ہیں جس پر قد غن لگانے کے لیے محکمہ کسٹم نے جامع پلا ن تر تیب دے رکھا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...