ایم کیو ایم کارکن سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن تشکیل

ایم کیو ایم کارکن سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمشن تشکیل

  



کراچی(خصوصی رپورٹ) امتحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات، وزیراعلیٰ سندھ نے عدالتی کمشن تشکیل دیدیا۔ یم کیو ایم کے کارکن کے قتل کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے عدالتی کمشن تشکیل دیدیا ہے۔ کمشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور ہونگے۔ عدالتی کمشن 10 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گا۔ ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کو 15 دسمبر کی شام سوسائٹی کے علاقے سے اغواء4 کیا گیا تھا. ایم کیو ایم نے سہیل احمد کے قتل کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...