بھارتی فوج کی اکھنور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،2خواتین زخمی،متعدد گھر تباہ

بھارتی فوج کی اکھنور سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،2خواتین زخمی،متعدد گھر تباہ

  



سیالکوٹ(آن لائن)بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ متعدد گھر تباہ ہوگئے ۔چناب رینجرز کی بھر پور جوابی فائرنگ سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز علی الصبح بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی سرحدی علاقے معراج سیکٹر، چراوہ اور ہڑپال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ اکھنور سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے ۔بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی فوجی کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فائرنگ کے باعث ان علاقوں سے سینکڑوں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ بھارتی افواج کی اس بلا اشتعال فائرنگ پر پاکستان کی جانب سے متعدد بار احتجاج بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...