’’سپیکر کام میں بے جا مداخلت کرتے ہیں‘‘،بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مستعفی

’’سپیکر کام میں بے جا مداخلت کرتے ہیں‘‘،بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ...

  



کوئٹہ(اے این این)بلوچستان صو بائی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ(ن) کے صو بائی صدرنواب ثناء اللہ زہری اور مسلم لیگ(ق) کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیخ جعفرخان مندوخیل کو بھیج دیا ہے۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ استعفیٰ دینے کی وجہ میرے کام میں سپیکر کی جانب سے بے جا مداخلت ہے میں آئندہ دو روز میں کراچی سے کوئٹہ آؤنگا اور اپنے استعفیٰ کے بارے میں اہم انکشاف کرؤنگا۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر ثناء اللہ زہری نے عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...