آصف زرداری کی شکار پورکی امام بارگاہ پر حملے کی شدیدمذمت

آصف زرداری کی شکار پورکی امام بارگاہ پر حملے کی شدیدمذمت

  



اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے شہر شکارپور میں ایک امام بارگاہ پر غیرانسانی اور بہیمانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ سابق صدر نے کہا کہ انہیں امام بارگاہ میں نمازیوں کے جاں بحق ہونے سے شدید دکھ اور صدمہ پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ دہشگردی اور عسکریت پسندی کا کوئی بھی واقعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اس عزم کو کمزور نہیں کر سکتاکہ دہشتگردوں کو شکست فاش دی جائے گی۔ آصف علی زرداری نے سندھ کے وزیراعلیٰ، سندھ حکومت اور پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں اور ان کی بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کی ارواح کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا بھی کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...