عمران خان نے اپنے بیان میں غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لیا ،سلمان شہباز

عمران خان نے اپنے بیان میں غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لیا ،سلمان شہباز

  



لاہور(پ ر) شریف گروپ کے ڈائریکٹرسلمان شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز میرے حوالے سے اپنے بیان میں غلط بیانی اور جھوٹ سے کام لیا ہے ۔آج یہاں ایک بیان میں سلمان شہباز نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت کی طرف سے دیئے جانے والے ریمارکس میں میرایا رمضان شوگر ملز کی انتظامیہ کا ذکر تک موجود نہیں تھا اور نہ ہی شکایت کنندگان میں سے کسی نے ملز انتظامیہ پرکسی قسم کا کوئی الزام عائد کیا ہے ۔اس کے باوجود عمران خان نے بد دیانتی سے کام لیتے ہوئے اس معاملے میں مجھے ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تقریبا دو برس قبل لاہور کے جلسے میں اعلان کیا تھا کہ میں آئندہ جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن عمران خان کے بیانات گواہ ہیں کہ ان کی سیاست کا محور ہی جھوٹ اور الزام تراشی پرہے۔سلمان شہباز نے کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ میرے خلاف اپنا الزام ثابت کریں یا میڈیا پر آ کر معافی مانگیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...