تاریخ میں پہلی مرتبہ 35سو ٹن وزن کیساتھ مال گاڑی کراچی سے لاہور روانہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ 35سو ٹن وزن کیساتھ مال گاڑی کراچی سے لاہور روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 35سو ٹن وزن کے ساتھ مال گاڑی کراچی سے لاہور روانہ کردی گئی ہے۔ پاکستان ریلویز کی ’’ٹرائل اسپیشل‘‘ 3450ٹن وزن لے کر کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئی۔ پاکستان ریلویز کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے وزن کے ساتھ کوئی فریٹ ٹرین سفر کر رہی ہے۔ اب تک مال گاڑیاں زیادہ سے زیادہ 2200ٹن وزنی سامان کے ساتھ سفر کرتی رہی ہیں جسے ریلوے 3500ٹن فی ٹرین تک لے جانا چاہتی ہے۔ ٹرائل اسپیشل میں چین سے درآمدہ دو، دو ہزار ہارس پاور کے دو انجن لگائے گئے ہیں۔ جس سے ان کی مجموعی صلاحیت 4ہزار ہارس پاور ہوگئی۔ اس وقت ریلوے کے پاس 2ہزار اور3ہزار ہارس پاور کے انجن ہیں۔ ’’ٹرائل اسپیشل ‘‘ میں 40بڑی بوگیاں لگائی گئیں ہیں۔ گزشتہ روز آئل کی ترسیل کیلئے چین سے درآمدہ نئی ٹینک ویگنوں کا بھی کراچی سے کوٹری تک ٹرائل کیا گیا، جو کامیاب رہا۔ یہ نئی ویگنیں ملک کے مختلف حصوں میں آئل کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائیں گی

مزید :

صفحہ اول -