پٹرول کل سے 10روپے ڈیزل ساڑھے 8،ہائی اوکٹین 14روپے فی لیٹر سستا کرنیکی سفارش

پٹرول کل سے 10روپے ڈیزل ساڑھے 8،ہائی اوکٹین 14روپے فی لیٹر سستا کرنیکی سفارش

  



 نیویارک/ اسلام آباد (اے این این ) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں،پاکستان میں (کل)یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات میں آٹھ سے چودہ روپے کمی کاامکان، آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری حکومت کوارسال کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 44 ڈالر 45 سینٹ فی بیرل تک گر گئی ہیں اور یہ گزشتہ 6سال کی کم ترین سطح ہے ۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مارچ کے سودے ایک ڈالر ، اٹھہتر سینٹ کمی کے بعد 44 ڈالر ، 45 سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے جبکہ برینٹ نارتھ کروڈ کے سودے ایک ڈالر ، تیرہ سینٹ کمی کے بعد 38 ڈالر ، 47 سینٹ فی بیرل میں طے ہوئے ۔ دوسری جانب پاکستان میں آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے (کل) یکم فروری سے پٹرول 10روپے جبکہ ڈیزل ساڑھے 8روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی ہے۔سمری کی منظوری کی صورت میں پٹرول فی لیٹر 68روپے28پیسے کاہو جائے گا۔ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 8روپے کمی کی تجویز ہے، نئی قیمت 77 روپے73پیسے ہوجائیگی ۔مٹی کاتیل 12 روپے کمی کے ساتھ 59روپے 92پیسے جبکہ ہائی اوکٹین 14روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 78روپے13پیسے کرنے کی تجویز ہے

مزید : صفحہ اول


loading...