عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈائیلاگ ضروری ہے،سراج الحق

عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈائیلاگ ضروری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو عزت مغرب اور امریکہ سے وفاداری کی بجائے حضرت محمد ؐ سے اظہارمحبت کے بدلے میں ملے گی،توہین رسالت ؐ جیسے گھناؤنے جرم پر بھی اگر کسی کی ایمانی غیرت نہیں جاگتی تو اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے ،فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر اسلامی ممالک کے حکومتی ایوانوں میں قبرستان کی سی خاموشی چھائی رہی جبکہ غیرت مند مسلمان سڑکوں پر احتجاج کرتے رہے ،عالمی امن کو یقینی بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈائیلاگ ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ صلیبی جنگوں کی پشت پر ہمیشہ صیہونی سازشیں کارفرمارہی ہیں ،یہودی مسلمانوں اور مسیحیوں کو لڑانے کیلئے خفیہ سازشوں میں مصروف رہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ؐ کرکے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا گیا ،لیکن اس بدترین دہشت گردی کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے کسی عالمی ادارے کی طرف سے کوئی آواز نہیں اٹھائی گئی،انہوں نے مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بزدلانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ قیامت کے روز حضور ؐ کے سامنے کیا منہ لیکر جائیں گے،سراج الحق نے تمام سیاسی و دینی جماعتوں سے اپیل کی کہ حضور ؐ کے ناموس کے تحفظ کیلئے ذاتی و پارٹی مفادات سے بالا تر ہوکر سب متحد ہوجائیں ،حضرت محمد ؐ کی عزت و عظمت سے بڑھ کرہمیں کوئی چیز عزیز نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -