سرتاج عزیز کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑواکر وزیر خارجہ بنانیکا فیصلہ

سرتاج عزیز کو پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑواکر وزیر خارجہ بنانیکا فیصلہ

  



لاہور( جاوید اقبال /شہزاد ملک ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے مارچ میں منعقد ہونے والے سینیٹ کے الیکشن کے لئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیا ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑواکر مکمل وزیر خارجہ بنا دیا جائے اور طارق فاطمی کو بھی پنجاب سے ہی سینیٹ کا الیکشن لڑوایا جائے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ‘ راجہ ظفر الحق ‘ مشاہداللہ خان ‘ سردار یعقوب ناصر ‘ سید ظفر علی شاہ ‘چودھری جعفر اقبال‘ پروفیسر ساجد میر اور بیگم نجمہ حمید کو دوبارہ سینیٹ کا الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے اعلی سطحی ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے اندر ناراض سنئیر پارٹی راہنماؤں میں سے بعض کو راضی کرنے کے لئے سینیٹ میں ایڈ جسٹ کرنے کے لئے رابطے کئے جا رہے ہیں ۔ذرائع کا دعوی ہے کہ سندھ کے نارض رہنما سید غوث علی شاہ کو بھی مسلم لیگ ( ن) کے ایک سنئیر رہنما نے سینیٹ میں ایڈ جسٹ کرنے کی پیشکش کی ہے ۔اسی طرح ہمایوں اختر خان بھی مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ سے سینیٹ میں جانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے بھی مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت سے رابطے شروع کر دئیے ہیں جبکہ کے پی کے سے پیر محمد صابر شاہ کو بھی سینیٹ میں لیا جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل ہے اس لئے اس کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے امیدوار با آسانی سینٹر بن جائیں گے اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم لیگ (ن) کسی بھی صوبے میں کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی بلکہ اکیلے ہی الیکشن لڑے گی اور اس کو سینیٹ میں واضح برتری بھی حاصل ہو جائے گی ۔

مزید : صفحہ اول


loading...