پاکستان کیساتھ مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے تیار ہیں ،بھارتی وزیر دفاع

پاکستان کیساتھ مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے تیار ہیں ،بھارتی وزیر دفاع

  



 نئی دہلی (آن لائن)بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں نہ صرف بات چیت بلکہ مذاکراتی میز پر مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے بھی تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کسی کو تشدد بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جنگجوؤں کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی ختم نہیں ہوئی تاہم اس میں کمی ضرور آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلحہ کی کوئی کمی نہیں اور بھارت جارحیت کا پوری طرح جواب دینے کے اہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے اور کسی بھی قیمت پر امن کو آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کٹھن صورتحال میں فوج کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور فوج اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خبردار کیا کہ وہ درپردہ جنگ بھارت پر مسلط کرنے سے بار رہے۔ کیونکہ فوج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ تشدد سے پاک ماحول میں بات چیت کیلئے نہ صرف تیار ہے بلکہ مذاکرات کی مزی پر مسئلہ کشمیر پر بھی بحچ کیلئے تیار ہے لیکن یہ لازمی ہے کہ بات چیت تشدد سے پاک ماحول میں ہو اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے بلکہ سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے فوج چوکنا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...