سانحہ پشاور ، وزیراعظم نے زخمی طالبعلم کے بیرون ملک علاج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

سانحہ پشاور ، وزیراعظم نے زخمی طالبعلم کے بیرون ملک علاج کیلئے فنڈز کی ...

  



اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم کے بیرون ملک علاج کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ جمعہ کے روز وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالبعلم احمد فراز کے علاج کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی۔ طالبعلم کا علاج بیرون ملک ہوگا اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے تاکہ طالبعلم کو تمام طبی سہولیات فراہم ہوسکیں اور وہ جلداز جلد صحت یاب ہوکر ملک و قوم کی خدمت کرسکے۔

مزید : صفحہ اول