حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے ،عمران خان کا مطالبہ

حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے ،عمران خان کا مطالبہ

  



اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت امن وامان پر قابو نہیں پا سکی، اب پٹرول اور گیس کے بحران پیدا کرکے عوام کو سڑکوں پر لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم کرے۔بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پٹرول پرعوام کو ریلیف نہیں ملا بلکہ بجلی پر بھی سرچارج لگا دیا گیا ہے۔ حکومت عوام کا خون چوس کر پٹرول سے 300 ارب روپے کما چکی ہے۔ اب بجلی پر بھی سر چارج لگا کر 300 ارب کمانا چاہتی ہے۔ سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ابھی پارٹی میں مشاورت چل رہی ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں یا نہ لیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن2013کا آڈٹ ہماری نہیں ملک کے مستقبل کی ضرورت ہے۔ملکی حالات کے پیش نظر ہم سڑکوں سے ہٹے ہیں اپنے مطالبات سے نہیں۔عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنے والا چور پکڑنے کے لئے عملی اقدامات نہ کئے گئے تو عوام دوبارہ سڑکوں پر ہو گی اور پی ٹی آئی اسکی قیادت کرے گی۔ وہ تحریک انصاف حلقہ این اے145اوکاڑہ 3کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ریجنل آرگنائزر سید علی حسنین نقوی اور ضلعی جنرل سیکرٹری قاری حفیظ اللہ بلوچ کے ہمراہ ملنے والے وفد سے بنی گالہ سے گفتگو کررہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ شریف برادارن ملک میں اپنی باری پوری کرنے کے لئے زرداری کی سپورٹ سے بادشاہت چلانا چاہتے ہیں لیکن اب بادشاہتوں کا دور نہیں کوئی کسی کو جمہوریت کے نام پر بادشاہت نہیں کرنے دے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کو ابتدائی ایام میں جوائن کرنے والے پارٹی کا اثاثہ ہیں جن پر کسی بھی حوالے سے کمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی ہیوی ویٹ کی ضرورت نہیں کیوں کہ اگلے الیکشن میں جس کے پاس پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہو گا وہی عوام کے نزدیک ہیوی ویٹ ہو گا۔

مزید : صفحہ اول


loading...