کراچی میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز

کراچی میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز

  



کراچی (آئی این پی ) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا، شہریوں، تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں رینجرز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں شہریوں، تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر لوگوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دیں۔ ڈی جی رینجرز نے ہدایت کی کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے۔

مزید : صفحہ اول


loading...