’’افغان طالبان دہشت گرد نہیں‘‘ امریکہ کا اعلان

’’افغان طالبان دہشت گرد نہیں‘‘ امریکہ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے افغان مشن ختم ہوتے ہی طالبان کوکلین چٹ دے دی اور کہاکہ افغان طالبان دہشت گرد نہیں بلکہ باغی ہیں۔ وائٹ ہا?س کے ترجمان ایرک شلز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان دہشت گرد نہیں بلکہ مسلح باغی ہیں جبکہ داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ امریکہ دہشت گردوں سے رعایت نہیں کرتا، میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہا?س ترجمان ایرک شلز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکی فوجی بو برگڈال کے بدلے 5 طالبان کمانڈروں کی رہائی کا معاملہ، اردن کے پائلٹ کی رہائی کے بدلے داعش کا مطالبہ ماننے سے کس طرح مختلف ہے؟ اس پر ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گرد نہیں ہیں جبکہ داعش دہشت گرد تنظیم ہے۔ امریکہ افغان جنگ سمیٹ رہا تھا، اس لیے تنازعے کو بات چیت سے ختم کیا گیا اور امریکی فوجی کے لیے ڈیل کی گئی۔ امریکہ دہشت گردوں کو تاوان دیتا ہے نہ ہی ان سے رعایت کرتا ہے

مزید :

صفحہ اول -