گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو جرمانہ

گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو جرمانہ

  



واشنگٹن (آئی این پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری پر اپنے گھر کے باہر سے برف نہ ہٹانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔امریکی اخبار بوسٹن گلوب کے مطابق بوسٹن کی مقامی انتظامیہ نے رواں ہفتے ہونے والی شدید برف باری کے بعد اپنے گھر کے سامنے کی سڑک پر سے برف نہ ہٹانے پر جان کیری پر 50 ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری بوسٹن کے بیکن ہل مینشن میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے گھر کے سامنے کی سڑک پنکنے اسٹریٹ کہلاتی ہے۔ترجمان گلین جونسن کا کہنا ہے کہ کیری فوری طور پر جرمانے کی رقم ادا کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...