پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

  



ولنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو  7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے جیت کیلئے 211رنز کا ہدف دیا تھا اورکیوی ٹیم نے مقررہ ہدف  39.3 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔  نیوزی لینڈ ٹیم میں روز ٹیلر اورایلٹ   کی ناقابل شکست پارٹنر شپ نے میزبان ٹیم کو فتح دلائی ۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹیلر59 اور ایلیویٹ 64  رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہے ۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر  گرانٹ ڈیوڈ ایلٹ 3وکٹوں اور 64 رنز کیساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں میزبان کیوی ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اُٹھانا پڑا جب میکلم مجموعی طورپر 33رنز پر  اپنے انفرادی 17رنز کے ساتھ بلاول بھٹی کا شکار ہوگئے ۔ نیوزی لینڈ  کے کھلاڑی لیتھم28گیندوں پر  23 رنز بنا کر آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوئے اور تیسرے کھلاڑی گپٹل 102 کے مجموعی سکورپر    39رنز بنا کر عرفان کی بال پر ڈھیر ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی ، محمد عرفان اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈمیں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کو پہلا نقصان ا س وقت ا ٹھانا پڑاجب محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے پہلے ہی اوور میں کے ڈی ملزکا نشانہ بن گئے ، احمد شہزاد بھی زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور15رنز بناکر مجموعی طورپر 29سکور پر بولٹ کا شکار ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو تیسراجھٹکا ا س وقت ملا جب مایہ نا زبلے باز یونس خان مجموعی طورپر 32رنز بناکر اپنے 9رنز کے ساتھ ملز کا نشانہ بن گئے۔حارث سہیل بھی امیدوں پر پورانہ ا ترسکے اور23رنز بناکر مجموعی طورپر 81رنز پر انڈرسن کا شکار ہوگئے۔عمراکمل 13رنز بنا کر مجموعی طورپر113رنزپر ایلیوٹ جبکہ سرفرازاحمد مجموعی طورپر 127رنز پر اپنے انفرادی پانچ سکورپر انڈرسن ,مصباح الحق اپنے 58رنز کے ساتھ مجموعی طورپر198رنز پر ایلیوٹ کا شکار ہوگئے۔بلاول بھٹی بغیر کوئی رنز بنائےبولٹ کا نشانہ بن گئے جس کے بعد شاہد آفریدی بھی زیادہ دیر نہ چل سکے اور 9چوکوں ، تین چھکوں کی مدد سے 67رنز بنانے والے مایہ ناز آل راﺅنڈر ملنے کا شکار بن گئے۔

آخری وکٹ احسان عادل کی گری جو آٹھ گیندوں پر چھ رنز بناکرایلیوٹ کا نشانہ بن گئے تھے جبکہ محمد عرفان ایک سکور کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہےاور ٹیم مجموعی طورپر 45.3اوورمیں 210رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی ۔

میزبان کیوی ٹیم کی طرف سے ایلیوٹ نے تین ، ملز،اینڈرسن اور بولٹ نے دو دو جبکہ ملنے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل /Headlines


loading...