دوہرے قتل کے چارمجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

دوہرے قتل کے چارمجرموں کو سزائے موت سنادی گئی
دوہرے قتل کے چارمجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

  



جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے دوہرے قتل کے چارمجرموں کو پھانسی کی سزاسنادی ہے جبکہ چار کو بری کردیا۔یہ سزا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ارشد اقبال نے سنائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 2013ءمیں مجرموں نے پنڈدادن خان کے نواحی علاقے میں حملہ کیا تھا اور باپ بیٹے کو قتل جبکہ تین خواتین کو زخمی کردیاتھا۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت نے چار مجرموں کو سزائے موت سنادی جبکہ دیگر چار کو بری کردی ۔ سزائے موت پانیوالے مجرموں میں سے دو کو پانچ پانچ لاکھ جبکہ دوکو پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی کیاگیاہے ۔

مزید : جہلم /اہم خبریں