سی آئی ڈی پولیس نے شکارپو ر خودکش حملہ کیس کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی
شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک)سی آئی ڈی پولیس نے شکار پور حملہ کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے ۔سی آئی ڈی پولیس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ شکار پور امام بارگاہ میں دھماکہ خودکش تھا اور خود کش حملہ آور کے جسم کے حصے بھی تلاش کر لیے گئے ہیں ۔ حملہ کرنے والے دہشت گرد کی عمر تقریبا ً 20سال تھی اوردہشت گرد کی موقعہ سے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں اور ایک ٹانگ ملی ہے ۔انہوںنے کہاہے کہ دہشت گرد کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دہشت گرد کے جسم کے حصوں کا ڈی این اے ٹیسٹ اور اس کا نادرا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا ۔