انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا بیچ پاس آﺅٹ کر دیا گیا

انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا بیچ پاس آﺅٹ کر دیا گیا
انسداد دہشت گردی فورس کا پہلا بیچ پاس آﺅٹ کر دیا گیا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے بیج کی پاسنگ آﺅٹ پریڈکر دی گئی جس میں وزیراعظم نواز شریف مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق انسدادد ہشت گردی فورس کے لیے 1182نوجوانوں کو منتخب کیا گیا ہے جس میں سے پہلے بیج میں 421مر داور 16خواتین کو پاس آﺅٹ کیاگیا ۔

اس موقع پر نوازشریف نے ٹرینگ کے دوران بہترین کارگردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

پاسنگ آﺅٹ پریڈکے دوران انسداد دہشت گردی فورس کے نوجوانوںنے وزیراعظم نواز شریف کو سلامی پیش کی اور اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں پر مبنی کھیل بھی دکھایا جس میں آگاہ کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی فورس کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے ہر طر ح سے تیار ہے ۔

پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں مہمان خصوصی نواز شریف ، آرمی چیف راحیل شریف ،ڈی جی رینجرز نے شرکت کی اور جوانوں کے حوصلے بلند کیے۔جوانوں کی ٹریننگ پاک فوج کے ایس ایس جی گروپ کے لیفٹینٹ کرنل کی زیر نگرانی لاہور ایلیٹ فورس سکول میں جوانوں کی ٹریننگ کی گئی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...