الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے 122کی دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے 122کی دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد ...
الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے 122کی دوبارہ انکوائری کی درخواست مسترد کر دی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن کی این اے 122کے لوکل کمیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنادیاہے اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی این اے 122مین دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے لوکل کمیشن کے میڈیا پر دھاندلی کے حوالے سے دیے جانے والے بیان اور دوبارہ انکوائری کیخلاف درخواست کومسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال دوبارہ انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں جن پولنگ سٹیشنز پر تحریک انصاف کے تحفظات ہیں ان کا از سر نو جائزہ لیاجائے گا۔الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے این اے 122دھاندلی کیس کی سماعت 7فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

فیصلہ سنائے جانے سے قبل دوران سماعت سردار ایاز صادق کے وکیل نے درخواست جمع کروائی کہ ایاز صادق خود آکر اپنا بیان ریکارڈ قلمبند کروانا چاہتے ہیں جس پر ٹریبونل نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایاز صادق کو اگلے ہفتے کو طلب کر لیاہے ۔اس موقع پر ایاز صادق کے وکیل نے کہاکہ درخواست کی شنوائی کے دوران میڈیا کو بھی اندر آنے کی اجازت دی جائے کیونکہ بند کمرے میں بات کچھ ہوتی ہے اور باہر جا کر میڈیا کوکچھ اور ہی منظر دکھایا جاتاہے ۔جس پر عدالت نے وکیل کی درخواست کو غوروفکر کے لیے منظور کر لیاہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...