نئے سعودی شاہ نے عوام پر دولت کی برسات کردی

نئے سعودی شاہ نے عوام پر دولت کی برسات کردی
نئے سعودی شاہ نے عوام پر دولت کی برسات کردی

  



ریاض (ویب ڈیسک)سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے دو ماہ کی اضافی تنخواہ کے برابر فراخ دلانہ بونس اور دیگر ادائیگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لئے دو ماہ کی اضافی تنخواہ کے برابر فراخ دلانہ بونس اور دیگر ادائیگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس اعلان سے مستفید ہونے والوں میں علماءاورریٹائرڈ سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حکم دیا ہے کہ بشمول فوجی اور سول حکام تمام سرکاری ملازمین کو دو بنیادی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں۔ نیز ملک کے اندر اور باہر موجود تمام سعودی طلبہ کو بھی دو ماہانہ وظائف کی یکمشت ادائیگی کر دی جائے ، سوشل انشورنس کی رقوم کی دو ماہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ معذور شہریوں کو بھی اسی حساب سے ادائیگی،سعودی وزارت برائے سماجی امور سے منسلک خیراتی اداروں کو مجموعی طور پر دو ارب ریال کی خطیر رقم ادا کر دی جائے۔

نیز کو آپریٹو سوسائٹیز کونسل کوبھی دو سو ملین ریال جبکہ سعودی پروفیشنلز کی انجمنوں کو دس ملین ریال کی رقوم منتقل کر دی جائیں۔ اس شاہی حکم کے تحت تعلیمی شعبے میں کام کرنے والے کلبوں اور کھیلوں کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کلبوں کو بھی دس دس ملین ریال ادا کئے جانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اچھی کارکردگی کے حامل سپورٹس کلبوں کو بھی پانچ پانچ ملین ریال کی رقوم دی جائیں گی۔ شاہی فرمان کے مطابق پانی و بجلی سے متعلق خدمات کے شعبوں کو بیس ارب ریال کی اضافی رقم دی جائے گی۔ اس میں چودہ ارب ریال بجلی کی فراہمی کے لئے اور چھ ارب ریال پانی کی فراہمی کے لیے ہوں گے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایسے تمام قیدیوں کے لئے بھی رعایتوں کا اعلان کیا ہے جنہیں پبلک معاملات میں کوتاہیوں کے باعث قید یا جرمانہ کی سزا ملی ہے۔

ان قیدیوں کے پانچ لاکھ ریال تک کے جرمانوں کو معاف کیا جا رہا ہے تاہم ان میں شامل غیر ملکی قیدیوں کو رہائی کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور انہیں دوبارہ سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عوام کے لئے ان خوش کن اعلانات کے علاوہ ایک ٹویٹ پیغام میں شاہ سلمان نے کہا کہ ”پیارے شہریو، آپ کا حق اس سے بھی زیادہ ہے ، میں نے جو اعلان کیا یہ کافی نہیں۔“ شاہ سلمان نے اللہ سے دعا کی کہ انہیں اللہ رب العزت دین و ملت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے ، انہوں نے عوام سے بھی اپنے لیے دعاﺅں کی اپیل کی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...