بھارتی فلم میں کام کرنے پر امام مسجد بر طرف

بھارتی فلم میں کام کرنے پر امام مسجد بر طرف
بھارتی فلم میں کام کرنے پر امام مسجد بر طرف

  



نئی دہلی(ویب ڈیسک) وشال بھردواج کی فلم 'حیدر' میں مختصر کردار ادا کرنے والے ایک کشمیری امام مسجدکو برطرف کر دیا گیا۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ برطرفی کا فیصلہ مسجد کی انتظامی کمیٹی نے کیا۔میڈیا رپورٹ میں امام غلام حسن شا ہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ انہیں فلم کے نکاح والے سین میں کام کرنے کیلئے پھنسایا گیا۔

غلام حسن نے فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر بھردواج کو ایک قانونی نوٹس کے ذریعے معافی مانگنے اور 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غلام حسین نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ فوٹیج تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال ہو گی لیکن اسے فلم کا حصہ بنا دیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی