افغانستان کے حراستی سینٹرمیں 4 خواتین سے اجتماعی زیادتی

افغانستان کے حراستی سینٹرمیں 4 خواتین سے اجتماعی زیادتی
افغانستان کے حراستی سینٹرمیں 4 خواتین سے اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے صوبہ قندھار میں حراستی سینٹرمیں 4 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ افغان حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حراستی سینٹر کے دوسرے حصے سے مرد قیدیوں کا ایک گروپ خواتین کے حصے میں داخل ہوا اور 4 خواتین کو یرغمال بنا لیا اور انہیں رات کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ انہوں نے جیل حکام سے معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -