انسداد دہشت گردی فورس کے جوان ملک کے لیے اپنی جان دینے سے گریزاں نہیں :نواز شریف

انسداد دہشت گردی فورس کے جوان ملک کے لیے اپنی جان دینے سے گریزاں نہیں :نواز ...
انسداد دہشت گردی فورس کے جوان ملک کے لیے اپنی جان دینے سے گریزاں نہیں :نواز شریف

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی فورس کے قیام پر جنرل راحیل شریف کا خصوصی مشکور ہوں کہ انہوں نے اس فورس کے قیام میں خصوصی دلچسپی لی ،نواز شریف اور راحیل شریف کراچی اور کوئٹہ سمیت دوسرے صوبوں میں جائیں گے اور ایسی فورس کاقیام عمل میں لائیں گے۔وزیراعظم نوا شریف نے انسداد دہشت گردی فورس کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تما م سیاسی جماعتیں اور پاک افواج دہشت گردی کے خاتمے پر پرُعزم ہیں اس لیے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اس کو جڑ سے اکھاڑکر نہیں پھینکیں گے ۔

نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ آپ نے غیر جانبداری اور احساس ذمہ داری سے کام لیناہے اور آ پ کے ہاتھوں سے کوئی دہشت گرد بچنانہیں چاہئے ۔

انہوںنے کہاکہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اکھٹا کر دیاہے اور یہ فورس ملک کی خاطر جا ن دینے سے گریزاں نہیں کریں گے ۔ملک کو اس وقت ایسی ہی پر جوش اور ہنر مند دہشت گردی کیخلاف لڑنے والی فورس کی ضرورت تھی جسے آرمی چیف نے اپنی محنت اور ذاتی دلچسپی لے کران کر ٹریننگ کی اور اسے عمل میں لائے ۔

نواز شریف نے کہا کہ عوام کے حفاظت اور امن اومان کو برقرار کھنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اس لیے تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جس پر عمل کر کے ملک کو دہشت گردی سے پاک کریں گے ۔ان کاکہنات تھاکہ جب کوئی قوم کسی نکتے پر متفق ہو جاتی ہے تو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...