وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا اعلان کر ...
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں 8روپے فی لٹر تک کمی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے فی لٹرتک مزید کمی کا اعلان کر دیاہے ۔انسداددہشتگردی فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ یکم فروری سے پٹرول 7روپے 99پیسے ،کروسین آئل 10روپے48پیسے ،ہائی اکٹین 11روپے 82پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5روپے 62پیسے کم ہو جائے گی ۔وزیراعظم نوازشریف  کہاکہ حکومت نے پٹر و ل کی قیمتوں میں 10روپے کمی کرنی تھی لیکن حکومت نے 8روپے کمی کی ہے اور دو روپے 76پیسے حکومت رکھے گی کیونکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت مسلسل گرنے کے باعث حکومت کا کافی نقصان ہوا ہے جسے پورا کرنے کے لیے حکومت نے دو روپے رکھنے کا فیصلہ کیاہے جس کے ذریعے حکومت کے خزانے میں 28ارب ریکور ہوجائیں گے لیکن پھر بھی حکومت پاکستان کو 40ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم کے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

انسداد دہشت گردی فورس کے جوان ملک کے لیے اپنی جان دینے سے گریزاں نہیں :نواز شریف

مزید :

قومی -Headlines -