برطانوی فوج نے سوشل میڈیا کے لیے خصوصی بریگیڈ تیار کرلیا

برطانوی فوج نے سوشل میڈیا کے لیے خصوصی بریگیڈ تیار کرلیا
برطانوی فوج نے سوشل میڈیا کے لیے خصوصی بریگیڈ تیار کرلیا

  



لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی فوج نے اطلاعات کے دورمیں سوشل میڈیا پر نفسیاتی جنگ لڑنے کے لیے خصوصی دستہ تیار کرلیاہے جس میں 1,500ماہرین شامل ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کی 77ویں بریگیڈ کو ’فیس بک واریرز‘ کانام دیاگیاہے جو فیس بک اور ٹوئیٹر سمیت دیگر سماجی ویب سائیٹس کو ہینڈل کرے گی ۔ اس گروپ کا ہیڈ کوارٹر برک شائر کے علاقے ہرمیٹیج میں بنایاگیاہے، گروپ میں ریزرو اور ریگولرفوجی شامل ہیں جبکہ اس کا باقاعدہ آغاز اپریل میں کیاجائے گا۔

 برطانوی فوج کے سربراہ سرنک کارٹر نے کہاکہ اپنے مقاصد کا حصول مزید آسان کرنے کیلئے فیصلہ کیاگیا۔

آرمی کے ترجمان کاکہناتھاکہ یہ گروپ اطلاعات کے موجودہ دورمیں برطانیہ کے لیے اہم کرداراداکرے گااور یہ روایتی طریقے سے ذراہٹ کر ہے ،اس بریگیڈ کو موجودہ اور جدید چیلنجز سے نمٹنے اور صلاحیتیوں میں اضافے کے لیے استعمال کیاجائے گا۔

دوسری طرف ابتدائی طورپر کہاجارہاہے کہ یہ بریگیڈافغانستان میں آپریشن کے دوران حاصل ہونیوالے تجربے کا نتیجہ ہے جبکہ گذشتہ برس یوکرائن میں روس کی کارروائی ، عراق اور شام میں داعش کی کارروائیوں کے ردعمل کے تناظرمیں بھی دیکھاجارہاہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...