مصباح الحق میرا کیریئر تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں: کامران اکمل

مصباح الحق میرا کیریئر تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں: کامران اکمل
 مصباح الحق میرا کیریئر تباہ کرنے کے ذمہ دار ہیں: کامران اکمل

  



لاہور (آئی این پی)محمد یوسف ,شعیب ملک کے بعد کامران اکمل نے بھی اپنے کیئر یئر کو تباہ کرنے کا ذمے دار مصباح الحق کو قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ مصباح کی کپتانی میں مجھے ایک نمبر پہ بیٹنگ نہیں کروائی گئی،جسکی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔مجھے مصباح نے اعتماد نہیں دیا انہیں صحیح نمبروں پربیٹنگ نہیں کرائی گئی اگر مجھے صحیح نمبروں پر کھلاتے تو میں پرفارم کرکے دکھا سکتا تھا۔ورلڈکپ نہ کھیلنے کا بہت افسوس ہے اور مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ سرفراز احمد ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریگا۔ انہوں نے کہا کہ عمراکمل اور صہیب مقصود کو چار یا پانچ نمبر پر بیٹنگ کرانی چاہئے۔

مزید : کھیل


loading...