70 سالہ بوڑھے شخص کی 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

70 سالہ بوڑھے شخص کی 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی
70 سالہ بوڑھے شخص کی 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

  



لاہور (ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 70سالہ معمر شخص نے مبینہ طور پر دوسری جماعت کی 11سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ بابا فرید کالونی کی بیوہ خاتون جس کا شوہر کچھ عرصہ قبل فوت ہو گیا تھا اس کے تین بچے ہیں، خاتون فیکٹری میں کام کرنے گئی تو اس کی 11سالہ بیٹی بازار سے سودا سلف لینے چلی گئی ،اس کا محلے دار 70 سالہ نواز بچی کو ورغلا کر ا پنے گھر لے گیا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کی چیخ و پکار کرنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کرفرار ہو گیا۔ بچی کی والدہ نے مقدمہ کے اندارج کے لئے تھانے درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

مزید : جرم و انصاف